گجرات میں پل گرنے سے 10 افراد ہلاک، حکام کی غفلت پر عوام کا شدید احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں گمبھیرا پل کے ایک حصے کے گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

افوسناک واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 7:30 بجے پیش آیا، جب پل پر متعدد گاڑیاں موجود تھیں۔ پل گرنے سے گاڑیاں مہیسگر ندی میں جا گریں، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

سرکاری حکام نے پل کی خستہ حالی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی حالت گزشتہ کئی ماہ سے خراب تھی اور انہوں نے بار بار حکام سے مرمت کی درخواستیں کی تھیں لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کو فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ واقعہ گجرات میں پلوں کی حالت اور عوامی تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھاتا ہے، اور حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Related Posts