نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کی مویشی منڈی میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں بیل کے حملے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد بچے کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد بچے کی لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد مویشی منڈی اور گردونواح کی فضا سوگوار ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر اٹک شہر کی ایک مویشی منڈی میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں رش کے دوران ایک قربانی کے بیل نے 15 سالہ سعادت کو ٹکر مار دی تھی۔
بیل کی ٹکر سے 15 سالہ سعادت کا پاؤں بری طرح زخمی ہو گیا تھا، تاہم منڈی میں قائم ریسکیو پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے فوری طور پر اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








