بلوچستان میں دو حادثات، 13 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

At least two killed, several injured in Hyderabad fireworks factory blast
FILE PHOTO

بلوچستان میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دو مختلف بس حادثات میں 13 افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

پہلا حادثہ لسبیلہ کے علاقے اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جہاں پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق اور 17 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

دوسرا حادثہ حب ونڈر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک اور مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی۔ اس سانحے میں سات افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

ایدھی ریسکیو سروس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں کراچی کے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

قلات میں قبائلی افراد اور مسلح گروہ میں جھڑپ، فائرنگ، 5 افراد ہلاک

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) لسبیلہ عاطف عامر کے مطابق حادثات کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گیا تھا تاہم ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

امدادی کارکنوں اور مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ مسافروں کو اسپتال منتقل کیا اور سڑک کو کلیئر کیا۔

پاکستان میں ایسے مہلک حادثات عام ہیں جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، ناقص سڑکیں اور حفاظتی اقدامات کی کمی جانی نقصان کی بڑی وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔

Related Posts