کراچی:سندھ پولیس میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 4دنوں کے دوران 147اہلکار وبائی مرض کا شکار ہوگئے،زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 562تک پہنچ گئی۔
ترجمان سندھ پولیس نے 147پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب تک 4ہزار 231افسران اور جوان وبائی مرض سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق فرائض کی ادائیگی کے دوران 22 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اور زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 562 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان کے مطابق 4 ہزار 231 افسران اور جوانوں میں سے 3 ہزار 647 صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 853 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 71 ہزار 335 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 874 افراد انتقال کرگئے۔
کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 643 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 132 ہو گئی۔فعال کیسز 39 ہزار 329 ہو گئے۔
وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 270 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 57 ہزار 112 ہو گئی۔