شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد زہر دے کر مارنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذارائع کے مطابق گلشن اقبال 13 سی میں 16 سالہ سونیا بنگلے میں ملازمہ تھی، والدہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو صبح سونیا معمول کے مطابق بنگلے میں کام کرنے گئی جب گھر واپس آئی تو حالت تشویش ناک تھی۔
لواحقین کے مطابق 16 سالہ سونیا کو گزشتہ روز انتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا تھا، لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ سونیا دوران علاج دم توڑ گئی ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ کی موت کیسے ہوئی اس سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، لڑکی کے اہلخانہ زیادتی اور زہر دینے کا دعویٰ کررہے ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، سپیڈ بوٹ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کی موت اور زیادتی کے شواہد کی جانچ کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








