کالام، سیاحت کیلئے آئی ہوئی خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی دارالحکومت سے 270 کلومیٹر دور وادئ کالام میں خاتون سیاح سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کالام کی مہوڈنڈ جھیل کی سیر کو جانے والے سیاح محمد ارسلان کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص میرے ٹینٹ میں داخل ہوا اور مجھے چاقو دکھا کر میری بیوی سے زیادتی کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر ملکی خاتون سے زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

سیاح خاتون کے شوہر نے کہا کہ میں نے چاقو بردار شخص کو روکنے کی کوشش کی جس نے مجھ پر حملہ کردیا۔ چاقو کے وار سے میں زخمی ہوگیا۔ شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک اور ملزم حبیب الرحمان سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اسلام آباد میں غیر ملکی خواتین سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔ 

آج سے 2 روز قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب  کے دوران آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ 6 جون کو ایک غیر ملکی خاتون نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی۔ 

Related Posts