نچ پنجابن تنازع، ورون دھون کا ابرارالحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

نچ پنجابن، ورون دھون کا ابرابرالحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
نچ پنجابن، ورون دھون کا ابرابرالحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وود اداکار ورون دھون نے فلم ’’جگ جگ جیو‘‘ میں ’’نچ پنجابن گانے‘‘ کو نقل کرنے پر ابرارالحق کیلئے ایک پیغام دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آہے ہیں۔

اداکار کہتے ہیں کہ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار‘‘۔

واضح رہے کہ فلم جگ جگ جیو کافی عرصے سے ابرارالحق کے گانے نچ پنجابن کو نقل کرنے کی وجہ سے تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی ہے جبکہ اِس کی کاسٹ میں انیل کپور، نیتو کپور، کیاراایڈوانی اور ورون دھون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر اور اُن کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے اپنی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں ابرارالحق کا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ تبدیل کرکے استعمال کیا، جس پر ابرارالحق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ’’نچ پنجابن‘‘ اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عائزہ خان تنقید برداشت نہ کرسکیں، کمنٹ سیکشن کو بند کردیا

گلوکار ابرارالحق کے اس بیان کے بعد T-Series نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ T-Series نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں جبکہ کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا، تاہم ابرارالحق نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ ’نچ پنجابن‘ کا ریمیک ریلیز ہوتے ہی بالی ووڈ پر چھا گیا اور سب ہی اس گانے کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

Related Posts