شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
حا ل ہی میں دونوں اداکار اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ کے کچھ قصے سنائے ہیں۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ انہوں نے ایک دفعہ شارٹس کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کردی تھیں، جس میں سے اُن کی ٹانگیں نظر آرہی تھیں۔
اداکار نے کہا کہ انھیں اُس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پتلی ٹانگیں ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اکثریت نے یہی تبصرہ کیا کہ یہ کیسی ٹانگیں ہیں جبکہ اُن کے خیال میں ملک کی اکثریت کی ٹانگیں ایسی ہی ہوتی ہیں یہاں کوئی بھی ہالی ووڈ سے نہیں ہے۔
جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے کہا کہ اسی لئے وہ سوشل میڈیا فالوورز کو اپنی فیملی نہیں کہتے کیونکہ یہ ہمیشہ تنقید کرتے رہتے ہیں لہٰذا کسی کو بھی انھیں زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے ۔
عائزہ خان تنقید برداشت نہ کرسکیں، کمنٹ سیکشن کو بند کردیا
دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے کہا کہ وہ بھی سوشل میڈیا فالوورز کو زیادہ توجہ نہیں دیتی اور ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ اپنی نجی زندگی کی کم سے کم تصویریں شیئر کریں کیونکہ اُن کے خیال میں وہ جب بھی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









