کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز میں دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز میں دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق
کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز میں دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز میں دم گھٹنے کے باعث 2 مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں،  دونوں مزدور صبح کے وقت ڈیوٹی کرنے کیلئے پورٹ پہنچے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی پورٹ پر سویا بین منتقلی کے دوران پیش آیا۔ وزیرِ بحری امور فیصل سبزواری نے 2 مزدوروں کے دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند

وفاقی وزیرِ بحری امور کا کہنا ہے کہ دونوں مزدوروں کی لاشیں لنگر انداز بحری جہاز سے نکال لی گئی ہیں۔ مزدور جہاز کے سویا بین کے ٹینک میں گرے۔ جہاز اپریل میں برازیل سے سویابین لے کر آیا تھا۔

وزیرِ بحری امور نے کہا کہ 29 اپریل کو جہاز کراچی پہنچا۔ حادثے کا شکار مزدور صبح کراچی پورٹ پہنچے۔ شام کے وقت ٹھیکیدار نے دہاڑی دینے کیلئے مزدوروں کی گنتی کی تو وہ لاپتہ تھے۔

حکام نے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کو حادثہ قرار دیا ہے۔گنتی کرنے پر 2 مزدور کم نکلے تھے۔فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدور جہاز میں نیچے چلے گئے تھے۔ یہاں کوئی گیس کا اخراج نہیں ہوا۔ 

 

Related Posts