سنسنی، معمہ اور پرجوش کہانیوں کے دلدادہ ناظرین کے لیے 2025 میں ڈزنی ہاٹ اسٹار کی ہندی تھرلر ویب سیریز ایک شاندار پیکیج ثابت ہو رہی ہیں۔
ان سیریز میں طاقتور اداکاری، سنجیدہ کہانی، سیاست، جرائم، نفسیاتی پیچیدگیاں اور ڈرامائی موڑ شامل ہیں، جو ہر قسط کے ساتھ تجسس کو مزید بڑھاتے ہیں۔
سلاکار قومی سلامتی اور سیاسی سازشوں پر مبنی ہے، جہاں این ایس اے آفیسر ادھیر دیال خطرناک مشن، دھوکے اور بدلتی وفاداریوں کے بیچ پھنسے نظر آتے ہیں۔
مسٹری ایک سابق پولیس افسر کی کہانی ہے جو نفسیاتی عارضے کے باوجود ذہانت اور مزاح کے ساتھ پیچیدہ کیس حل کرتا ہے۔
دی ٹرائل کے دوسرے سیزن میں کاجول ایک بار پھر قانون، دھوکے اور ذاتی جدوجہد کی دنیا میں ناظرین کو جکڑ لیتی ہیں۔
منڈالا مرڈرز میں مجرمانہ ذہنیت اور لرزہ خیز قتل کو نفسیاتی کھیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ رنگین رشتوں اور جرائم کی ملی جلی حقیقت کو جذباتی انداز میں دکھاتی ہے۔
کنتارا چیپٹر ون کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا، جانئے اسٹوری کیا ہے؟
ٹرگر ایک نفسیاتی تھرلر ہے جس میں حقیقت اور وہم کی سرحدیں دھندلا جاتی ہیں۔ جسٹس آن ٹرائل قانون اور انصاف کے ساتھ ساتھ اخلاقی کشمکش پر سوال اٹھاتی ہے۔
ببھیشون معاشرتی مسائل اور جرائم کو اسرار کے پردے میں پیش کرتی ہے۔
اسپیشل او پی ایس 2 میں ہمت سنگھ اور ان کی ٹیم عالمی خطرات کا مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
نائن پزل قتل اور معموں کو ذہانت بھری پہیلیوں کے ذریعے جوڑتی ہے۔ اندھیرا اور بندیا کے بہوبلی جرائم اور سیاست کے سائے میں آگے بڑھتی ہیں۔
ہنٹر 2 انتقام اور ایکشن سے بھرپور ہے جبکہ گڈ امریکن فیملی ایک مثالی خاندان کے پس پردہ جھوٹ اور سازشوں کو بے نقاب کرتی ہے۔
اونلی مرڈرز ان دی بلڈنگ کے چوتھے سیزن میں مزاح اور معمہ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
سرزمین میں بدعنوانی اور چھپی سچائیاں سامنے آتی ہیں۔ دی سیکرٹ آف شیلدارز تاریخ اور خفیہ سازش کو ایک ساتھ پروان چڑھاتا ہے۔
مسالا مرڈر منفرد کرداروں اور غیر معمولی کیسوں کے ذریعے سنسنی پیدا کرتی ہے۔ گراھن 1984 کے فسادات کی تلخ حقیقت کو اجاگر کرتی ہے جبکہ تازہ خبر معاشرتی تبدیلی اور ذاتی جدوجہد کے تناظر میں ناظرین کو متاثر کرتی ہے۔
2025 میں ہاٹ اسٹار کی یہ بیس تھرلر سیریز نہ صرف تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ سیاست، بدعنوانی اور معاشرتی مسائل پر بھی روشنی ڈالتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ یہ ویب سیریز ہر اس شخص کے لیے بہترین ہیں جو سنسنی، معمہ اور ڈرامہ دیکھنا چاہتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








