پاکستان میں کورونا کے 236 نئے کیسز رپورٹ، 152 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 236 نئے کیسز رپورٹ، 152 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 236 نئے کیسز رپورٹ، 152 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 43 ہزار 741 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 424وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا امریکی لیبارٹری میں تیار ہونے کا انکشاف

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 15 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.55 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 6 ہزار 586 ہوگئی جبکہ کورونا کے 152 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts