عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ گبین جبہ میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سیدوشریف اسپتال میں منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسرا حادثہ مانسہرہ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پیزا ڈلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے زیادتی،مقدمہ درج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








