بلوچستان کے محکمہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے صوبے میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ بارشوں سےاب تک65 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 19 مرد، 24 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔
یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خاصدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی کے اضلاع میں ہوئیں۔
بارشوں کے دوران صوبے بھر میں 49 افراد زخمی جبکہ 730 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات، 18 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








