اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اُن کو کامیاب حج آپریشن اور عید پر مبارک باد پیش کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک پیش کی اور سعودی عرب کے عوام کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک دی۔
شہباز شریف نے کامیاب حج آپریشن پر مبارک دیتے ہوئے حجاج کرام خاص طورپر پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








