عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اضافے کی منظوری دیدی
اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اضافے کی منظوری دیدی

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔

برینٹ کی قیمت 7.62 ڈالر یعنی 7.1 فیصد کمی کے بعد 99.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.69 ڈالر یعنی 7.3 فیصد کم ہوکر 96.42 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں بارشوں سے 65 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوا ہے، اب وزیر اعظم جلد عوام کو خوشخبری دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب عوام کی فلاح کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے ساڑھے 5 کروڑ افراد کا فائدہ ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں اداروں اور معیشت کی تباہی عوام کے سامنے ہے، چار سالوں میں نواز شریف اور شہباز شریف کی محنت پر پانی پھیر دیا گیا، عمران خان نے حکومت سے جاتے جاتے عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔

Related Posts