پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کا ایک گھر جل گیا، یونین کونسل بصرہ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تینوں کی میتیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی بجلی کی تاروں کی سپارکنگ کے باعث ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔ کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
گزشتہ روز آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ریسٹورنٹ کے تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ کے ایم سی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسٹورنٹ میں لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ آگ لگنے کے باعث ریسٹورنٹ میں بھر جانے والے دھویں نے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیدا کر دی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








