اسامہ قتل کیس، گرفتار کیے گئے 5 پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

اسامہ قتل کیس، گرفتار کیے گئے 5 پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسامہ قتل کیس، گرفتار کیے گئے 5 پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: عدالت نے نوجوان طالب علم اسامہ ستی کے قتل کے کیس میں گرفتار کیے گئے 5 پولیس اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پانچوں ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا جن کی حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس پستول سے اسامہ ستی پر ملزمان نے فائرنگ کی تھی؟ جس کا پولیس تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ 

اسامہ قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے کی۔پولیس کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ جس پستول سے فائرنگ کی گئی، وہ برآمد نہیں ہوسکا۔ پولیس نے 5 ملزمان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی پولیس مقابلہ کرکے اسامہ ستی کو ناحق قتل کردیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں نوجوان طالبِ علم اسامہ قتل کیس میں چیف کمشنر کے حکم پر تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

 اسامہ قتل کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدرسرفراز ورک ہوں گے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا بھی ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: اسامہ قتل کیس، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

Related Posts