کامیڈین بھارتی سنگھ کی احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد اور ویڈیو بھیجنے پر تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

ننھا سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ ویڈیو پیغام بھیجنے پر کامیڈین بھارتی سنگھ کا شکرگزار
ننھا سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ ویڈیو پیغام بھیجنے پر کامیڈین بھارتی سنگھ کا شکرگزار

بھارت کی مشہورومعروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے پاکستان کے ننھے منے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت ویڈیو ارسال کرنے پر ان کی تعریف کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ بھارتی سنگھ نے ننھے پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور خوبصورت ویڈیو بنا کر بھیجنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ویڈیو پیغام میں اداکارہ بھارتی سنگھ نے کہا کہ میں احمد شاہ سے ملنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، میں آپ سے ملاقات کے بعد پیار بھی کروں گی۔ آپ کی سالگرہ کے موقعے پر یہ دعا کرتی ہوں کہ آپ کی عمر بہت دراز ہو۔

ویڈیو کے اختتام پر بھارتی سنگھ نے احمد کیلئے بھارت سے ایک عدد بوسہ بھی ارسال کرتے ہوئے کہا کہ دعا کرتی ہوں کہ آپ اسی طرح صحت مند اور چلبلے نظر آئیں اور سب کی محبت آپ کو ملتی رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)

دوسری جانب بھارتی سنگھ کے ویڈیو پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے احمد شاہ کی طرف سے کہا گیا کہ سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکر گزار ہوں۔ احمد شاہ مستقبل میں بھارتی سنگھ کے ساتھ کام کیلئے پر عزم ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر شیئر کردیں

Related Posts