راولپنڈی میں کوروناکی آڑ میں 4 اسکول بند، طلبہ کو دور دراز اسکول میں ضم کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

راولپنڈی :راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں کورونا وائرس کی آڑ میں راولپنڈی کے علاقے علامہ اقبال کالونی ،عزیز آباد چوک ،بکرا منڈی اور کمال آباد کے 4اسکولوں کو بند کر دیا گیا ۔

انتظامیہ کی جانب سے ان چاروں اسکولوں کے بچوں اور اسٹاف کو سہام بنی اسٹاپ اسکول میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ سہام بنی اسٹاپ اسکول کا فاصلہ بند کئے جانیوالے اسکولوں سے تقریباً دس کلومیٹر سے زائد ہے ۔

ہر اسکول میں تقریباً 300 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے یہ اسکول شفٹ کرکے بچوں سمیت ہمارے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے ،ہم لوگ اپنے بچوں کو اعلیٰ پرائیویٹ اسکولوں میں نہیں پڑھاسکتے ۔

کنٹونمنٹ بورڈ نے پہلے بھی یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان چار اسکولوں کو شفٹ کیا جائے لیکن والدین نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔

والدین کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہمارے بچے اسکول نہیں گئے تو یہ ان پڑھ رہ جائیں گے اور مختلف جرائم میں ملوث ہو جائیں گے نہ جانے کیوں چار سکولوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لئے یہ سازش کی گئی ہے ۔

اس عمل سے بچوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور ہم والدین بھی انتہائی پریشان ہیں کیونکہ اتنی دور بچے کو اسکول بھیجنے کیلئے گاڑی درکار ہوتی ہے جو کہ ہم افورڈ نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس اور اداروں کی مدد سے شہریوں کی زمینوں پر قبضے شروع

ہم کنٹونمنٹ بورڈ کے اسٹیشن کمانڈر سے اپیل کرتے ہیں کہ اسکولز کو ان کے علاقوں میں رہنے دیا جائے اور جو اساتذہ ان اسکولوں میں تعینات ہیں ان کو بھی اسکولوں میں رہنے دیا جائے اورہمارے بچوں کے مستقبل کو تاریک نہ کیا جائے ۔

Related Posts