پاکستان کو اٹلی،اسپین اور یونان کا غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پر خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

اٹلی،اسپین اور یونان نے پاکستان کو غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لیگل پاتھ وے پر اتفاق کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تینوں ممالک نے ،وزیرداخلہ محسن نقوی کی لیگل پاتھ وے کے ذریعے غیرقانونی امیگریشن روکنے کی تجویز پر اتفاق پر کر لیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی روم میں اٹلی اوراسپین کے وزرائےداخلہ اور یونان کے وزیرمائیگریشن سے ملاقات ہوئی،

ملاقات کے دوران چاروں ممالک کے وزرا نے غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیےمنعقدہ چارملکی کانفرنس میں شرکت یقینی بناتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال اور سیر حاصل بات چیت کی۔

اس دوران تینوں یورپی ممالک نے غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کی نہ صرف تعریف کی بلکہ پاکستان کی استعدادِ کاربڑھانے کے لیےیورپی یونین کے ذریعے پاکستان کی معاونت کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔

اس موقعے پر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا پر قانون کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،جبکہ یورپ غیرقانونی امیگریشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے،مشترکہ میکنزم کے ذریعے ہی اس سنگین چیلنج کا مؤثر طور پر تدارک کیاجاسکتا ہے۔

Related Posts