پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کے جہاز پر ہنگامہ، اپوزیشن کو سوال اٹھانا مہنگا پڑ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سوال و جواب کے دوران سیاسی صورتحال اس وقت دلچسپ رخ اختیار کر گئی جب وزیر اعلیٰ مریم نواز کے جہاز پر لفظی گولہ باری ہوئی، اپوزیشن کو سوال اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی حکومت کے جہاز خریدنے کے معاملے کا ذکر آگیا تاہم سیاسی صورتحال کشیدہ اس وقت ہوئی جب پی پی پی کی رکن شازیہ عابد نے پوچھا کہ کیا مریم نواز 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کے دورے پر جائیں گی؟

صوبائی وزیر اطالعات عظمیٰ بخاری نے خاتون رکن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین پی پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کے جہاز پر گھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے۔ ان کی بھی مرضی۔

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے سوال اٹھایا کہ طیارہ خریدا کس مد میں گیا؟ اور اس کی کیا ضرورت تھی؟ دلچسپ طور پر اپوزیشن اراکین نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے بھی اور اس پر اسپیکر بھی خاموش نہ رہ سکے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست اقدام قرار دیتا لیکن جواب دینا میرا کام نہیں۔ اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قید کو موضوع بنایا تو رانا ارشد نے کہا کہ ناقدین اپنے دور پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔

صوبائی حکومت کے رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا نے عمران خان کو نشئی قیدی قرار دیا تو اس پر غیر پارلیمانی القابات کی لائن لگ گئی، اسپیکر نے ایسے تمام الفاظ حذف کرنے کا کہتے ہوئے ہدایت دی کہ قائدین کیلئے غلط الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔

Related Posts