پنجگور میں بس اور کار میں تصادم، 7 افراد جاں بحق، دو زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

7 killed, 2 injured in bus-car collision in Panjgur
ARY NEWS

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روڈ پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی مسافر موقع پر ہی جل کر جان کی بازی ہار گئے۔

پہلی بار کسی امریکی کمپنی نے اسرائیلی فوج پر ٹیکنالوجی لاک لگا دیا

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد سی پیک روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ ریسکیو اور کلیئرنس آپریشن مکمل کیا جا سکے۔

Related Posts