اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام مری جانے سے باز نہیں آرہے جبکہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مری میں اس وقت بھی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مری جانے سے بازنہیں آرہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہمیں 15،10 سیاحتی مقامات بنانے چاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہے اورآبادی بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: مری میں سیاحوں کو لوٹنے والے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








