ماہرہ خان اور احد رضا میر پاکستان کیلئے دنیا بھر میں فٹبال کے سفیر مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہرہ خان اور احد رضا میر پاکستان کیلئے دنیا بھر میں فٹبال کے سفیر مقرر
ماہرہ خان اور احد رضا میر پاکستان کیلئے دنیا بھر میں فٹبال کے سفیر مقرر

فٹ بال کے بین الاقوامی ادارے گلوبل سوکر ونچرز (جی ایس وی) نے ماہرہ خان اور احد رضا میر کو پاکستان کیلئے دُنیا بھر میں فٹبال کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز ستاروں نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ ماہرہ خان اور احد رضا میر کے علاوہ ماڈل مشک کلیم اور اداکار بلال اشرف بھی فٹ بال کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

طلاق کی افواہیں، علیزے گبول کی زوریز ملک سے علیحدگی پر وضاحت

سوشل میڈیا پر شوبز کے ستاروں نے فٹ بال کا سفیر بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں انسٹاگرام صارفین نے پسند کرتے ہوئے ملک بھر میں فٹبال کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔ بعض مداحوں نے مختلف تجاویز سے بھی نوازا۔ 

ماہرہ خان اور احد رضا میر بین الاقوامی سفیر بن گئے۔

ماہرہ خان اور احد رضا میر بین الاقوامی سفیر بن گئے۔

ماہرہ خان اور احد رضا میر بین الاقوامی سفیر بن گئے۔

ماہرہ خان اور احد رضا میر بین الاقوامی سفیر بن گئے۔

گلوبل سوکر ونچرز (جی ایس وی) پاکستان میں فٹ بال کی دنیا میں انقلاب لانے کے مشن پر گامزن ہے۔ اسپورٹس مینجمنٹ ایجنسی کا مقصد پاکستان میں فٹبال کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان نسل فٹبال کھیل کر دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کرسکے۔

خیال رہے کہ فٹ بال کو عرب دنیا اور ترقی یافتہ ممالک میں بے حد اہمیت حاصل ہے تاکہ پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں فٹبال کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ ایسے میں شوبز ستاروں کی جانب سے فٹبال کی ترویج کو خوش آئند سمجھا جارہا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by GSV (@globalsoccerventures)

بعض مداحوں نے ماہرہ خان اور احد رضا میر سمیت دیگر ستاروں کو فٹ بال کی ترویج کیلئے سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ملک (پاکستان) میں فٹبال کی ترویج کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں۔

Related Posts