وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کونئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کی پیشکش کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

CM Murad offered MQM to discuss the new LG Act

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیوایم کونئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کی پیشکش کردی ،ٹنڈوالٰہیار واقعہ پر انکوائری کرانے اور ملوث افراد کے خلاف ایکشن لینے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے روڈ پر ہونے والے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں بلکہ سیاسی اختلافات کا حل بات چیت اور سیاسی طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔

دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں مذکورہ واقعہ کو لسانیت کا رنگ نہ دینے پر اتفاق ہوا اوراس حوالے سے بیانات کی مذمت کی گئی جبکہ واقعہ میں کسی بھی جاں بحق ہونے سے متعلق پوسٹ مارٹم کرانے پر مشاورت ہوئی تاکہ موت کا جو بھی سبب ہو انکو سامنے لایا جاسکے۔

ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق نے ٹنڈوالہیار واقعہ سے متعلق حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان آئندہ اس قسم کے صورتحال پیدا نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم رہنماء کو یقینی دہانی کرائی کہ ٹنڈوالہیار واقعہ کی انکوائری کروائی جائے گی جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:متحدہ کارکنان پر تشدد، ایم کیو ایم ڈٹ گئی، مختلف شہروں میں مظاہرے

وزیراعلیٰ سندھ نے امین الحق کو نئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کرنے کی پیشکش کی جس پر امین الحق نے کہاکہ پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی وہ جواب دیں سکیں گے۔

گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے متحدہ کے ایم پی اے صداقت حسین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انکی خیریت دریافت کی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ اس قسم کے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صداقت حسین کو کہا کہ گزشتہ روز ہی انھوں نے پولیس کو انھیں چھوڑنے کی ہدایات دے دی تھیں۔

Related Posts