کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، آج ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 299.82 پوائنٹس بڑھ کر 45674.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 53 لاکھ 94 ہزار 297 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا بھی تسلسل برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: جنوری میں مہنگائی دو سال کی بلند ترین سطح 12.96 فیصد تک پہنچ گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








