خلائی ماحول میں جنگ کاشور، ایران کے دوسرے فوجی سٹیلائٹ نے زمین چھوڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

خلائی ماحول میں جنگ کاشور، ایران کے دوسرے فوجی سٹیلائٹ نے زمین چھوڑ دی
خلائی ماحول میں جنگ کاشور، ایران کے دوسرے فوجی سٹیلائٹ نے زمین چھوڑ دی

تہران: ایران نے خلائی ماحول میں جنگ کا شور بھرتے ہوئے اپنا دوسرا فوجی سٹیلائٹ خلا کیلئے روانہ کیا ہے جس نے زمین چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے ویانا میں جاری ایرانی جوہری مذاکرات کے دوران اپنا دوسرا عسکری سٹیلائٹ نور دوم خلا میں  چھوڑ دیا جس کی تصدیو ایرانی انقلابِ اسلامی کور نے کردی ہے۔ سٹیلائٹ زمین سے 500 کلومیٹر دور پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خلائی سائنس میں تحقیق کرنا ہمارا حق ہے، ایرانی حکام

نور دوم نامی خلائی سٹیلائٹ تین مراحل پر مشتمل خلائی راکٹ قاصد کے ذریعے کامیابی سے زمین سے 500 کلومیٹر دور اپنے مدار تک پہنچنے میں کامیاب رہا جہاں اس کی زمین کے اردگرد پرواز شروع ہوگئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے آج سے تقریباً 2 سال قبل اپنا پہلا فوجی سٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا تھا جو زمین سے 425 کلومیٹر کی دوری پر اپنے مدار میں چکر کاٹ رہا ہے۔ امریکا کے مطابق ایران سٹیلائٹس بھیجنے کیلئے بیلسٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔

بیلسٹک ٹیکنالوجی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جس میں ایٹمی وار ہیڈز لگا کر کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھیڑی جاسکتی ہے جس پر امریکا اور فرانس سمیت مغربی ممالک کو تشویش ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کا کہنا تھا کہ سائنسی و خلائی تحقیق جاری رکھنا ہمارا حق ہے۔ یہ تجربہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں۔ مغربی ممالک نے ایران کے خلائی ٹیکنالوجی استعمال کرکے میزائلوں کی ممکنہ تیاری پر تشویش ظاہر کی تھی۔

آج سے 2 ماہ قبل امریکا اور فرانس نے ایران کی طرف سے ایک ٹیسٹ سٹیلائٹ مدار میں روانہ کرنے پر ایران پر تنقید کی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ خلائی ٹیکنالوجی استعمال کرنا ایران کا استحقاق ہے۔ 

Related Posts