پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں چین سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا، چار سالوں سے چین نے سی پیک پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں ہے۔
اُن کا کہنا تھا پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے جہاں ووٹنگ کی اجازت بھی ایک مسئلہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کیلئے پوری قوم کو امریکا کا غلام ثابت کر رہے ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا تھا کہ عمران نیازی بتائیں کیا 2018 میں امریکا انہیں دھاندلی سے اقتدار میں لایا تھا؟
دوسری جانب آزادئ صحافت کے اعتبار سے پاکستان کی 12 درجے تنزلی پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سارا الزام پی ٹی آئی دورِ حکومت پر عائد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادئ صحافت میں پاکستان کی 12 درجے تنزلی، وزیر اعظم نے الزام پی ٹی آئی پر ڈالدیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








