پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

اللہ کے کرم اور قوم کی دعا سے بچ گیا، مارنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی، شہباز گل
اللہ کے کرم اور قوم کی دعا سے بچ گیا، مارنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی، شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہوا ہوں۔

بعدازاں اُن کے ساتھی کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، ایسا لگتا ہے کہ بظاہریہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔

 واضح رہے کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ موٹر وےایم ٹو خانقاں ڈوگراں تحصیل صفدرآباد ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا، شہباز گل گاڑی نمبر اے ٹی یو 866 پر لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے۔

شہباز گل سمیت گاڑی میں موجود چار افراد حادثے میں معمولی زخمی ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلی گاڑی کی جانب سے بروقت بریک نہ لگنا حادثے کا باعث بنا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، میں واپس پاکستان آرہا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہوگا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔

Related Posts