گلوکار امانت علی کا آئمہ بیگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکار امانت علی کا آئمہ بیگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف
گلوکار امانت علی کا آئمہ بیگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف

کراچی: پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار امانت علی نے نوجوانوں میں مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ‘تجھ سے ناراض نہیں’ کے گلوکار ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر ایک سوال کے جواب میں امانت علی نے کہا کہ آج کل جو نئے گلوکار آرہے ہیں، اُن میں برداشت کی حد سے زیادہ کمی ہے، خاص طور پر ایسے گلوکار جو 2009 کے بعد اس انڈسٹری میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پُرانے زمانے کے گلوکاروں کو دیکھیں تو وہ کبھی بھی شہرت کو خود پر سوار نہیں کرتے تھے، دوسروں کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھتے تھے جبکہ آج کل کے گلوکار بہت زیادہ مغرور ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کسی سے بھی سیدھے منہ بات کرنا پسند نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟

گلوکار امانت علی نے ملک کی نامور گلوکارہ آئمہ بیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی گلوکارہ ہیں، لیکن اُن میں غرور بہت ہے، اُن کا کہنا تھا کہ میں آئمہ بیگ کو یہی صلاح دوں گا کہ اگروہ انڈسٹری میں طویل عرصے تک رہنا چاہتی ہیں تو لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں۔

بعدازاں گلوکار فرحان سعید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فرحان اُن کے اچھے دوست ہیں لیکن اُن میں بھی بہت زیادہ غرور ہے۔

Related Posts