کراچی: پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار امانت علی نے نوجوانوں میں مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ‘تجھ سے ناراض نہیں’ کے گلوکار ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر ایک سوال کے جواب میں امانت علی نے کہا کہ آج کل جو نئے گلوکار آرہے ہیں، اُن میں برداشت کی حد سے زیادہ کمی ہے، خاص طور پر ایسے گلوکار جو 2009 کے بعد اس انڈسٹری میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پُرانے زمانے کے گلوکاروں کو دیکھیں تو وہ کبھی بھی شہرت کو خود پر سوار نہیں کرتے تھے، دوسروں کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھتے تھے جبکہ آج کل کے گلوکار بہت زیادہ مغرور ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کسی سے بھی سیدھے منہ بات کرنا پسند نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور اداکارہ عفت عمر کا آپس میں کیا رشتہ بن گیا؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








