بھارتی فوجی کے بیٹے نے پب جی کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوجی کے بیٹے نے پب جی کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا
بھارتی فوجی کے بیٹے نے پب جی کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا

لکھنؤ: بھارتی فوجی کے بیٹے نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کردیا ہے۔ 16 سالہ لڑکے نے والدہ کی میت گھر میں چھپا دی۔

تفصیلات کے مطابق آج اپنے بیان میں لکھنؤ پولیس نے 16 سالہ لڑکے کے ہاتھوں ماں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا قتل اتوار کی صبح 3 بجے کے قریب ہوا۔ ملزم نے ماں کی لاش گھر کے کمرے میں چھپا دی۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمانوں کیخلاف تضحیک آمیز پیغامات، نیوز اینکر بھی میدان میں آگیا

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی چھوٹی بہن کو دھمکا کر کسی کو کچھ بھی بتانے سے روک دیا۔ ہم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جسے جلد جیل بھیجا جائے گا۔ منگل کے روز پولیس کو خاتون کے قتل کی اطلاع دی گئی تھی۔

منگل کو لکھنؤ پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ خاتون پر کسی نے فائرنگ کی اور گولی لگنے کے باعث وہ ہلاک ہوئی ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پر فارنزک ٹیم کو لے کر پہنچ گئی۔ پڑوسیوں سے سوال و جواب پر واضح ہوا کہ بیٹا ہی قاتل ہے۔

اے ڈی سی پی ایسٹ زون (لکھنؤ) قاسم عابدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہمیں پتہ چلا ہے کہ 16 سالہ لڑکا پب جی کھیلنے کا عادی ہے۔ ماں نے اسے گیم کھیلنے سے روکا جس پر اس نے گولی مار کر اسے ہلاک کیا۔

قاسم عابدی کے بیان کے مطابق قتل کیلئے ملزم نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول کا استعمال کیا جو بھارتی فوج میں ہیں اور دو روز تک اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ مقتولہ کی میت کے ساتھ رہا اور ملزم نے پولیس کو دھوکہ دینے کی بھی کوشش کی۔

ایسٹ زون پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کو دھوکہ دینے کیلئے کہا کہ ایک الیکٹریشن ہمارے گھر آیا اور اس نے ماں کو ہلاک کردیا تاہم الیکٹریشن کی تفصیل پوچھنے پر پتہ چلا کہ جعلی کہانی گھڑی گئی ہے جسے آسانی سے پکڑ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مزید تفتیش کیلئے بھارتی فوجی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے جس کے والد ویسٹ بنگال میں تعینات ہیں اور اس کی ہوم میکر کا کام کرنے والی ماں اپنے 2 بچوں کے ہمراہ لکھنؤ میں واقع اپنے گھر میں رہا کرتی تھی۔ 

Related Posts