شوبز انڈسٹری کی مشہورو معروف اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی نے ایک کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
حال ہی میں سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کملی ریلیز ہوئی ہے، جس میں صبا قمر نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی تھی جس نے ایک ہی ہفتے میں 1 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ کملی کیلئے ایسے وقت میں بزنس کرنا کافی مشکل تھا جبکہ ڈاکٹر اسٹرینج اور ٹاپ گن بھی سینیماگھروں میں لگی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی اس فلم نے 1 کروڑ کا بزنس کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتیا پانڈے کی نیم عریاں لباس میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








