لاہور: پنجاب میں فلورملز مالکان نے آٹے کی سپلائی بند کردی جس کے بعد مارکیٹ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹا کی ترسیل کا 30 سالہ ’’آٹا ڈیلرز سپلائی نظام‘‘ ختم کردیا گیا ہے، جس پر فلور ملز مالکان کی ہڑتال کے بعد فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی ہڑتال پر چلی گئی۔ اس تعطل کی وجہ سے صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی بند ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان جیسے شہروں میں آٹے کی سپلائی بند ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد پریشانی کا شکارہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنیکی ہدایت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








