اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ نے کتنے کروڑ کا کاروبار کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ نے کتنے کروڑ کا کاروبار کیا؟
اداکارہ صبا قمر کی فلم ’کملی‘ نے کتنے کروڑ کا کاروبار کیا؟

شوبز انڈسٹری کی مشہورو معروف اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی نے ایک کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

حال ہی میں سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کملی ریلیز ہوئی ہے، جس میں صبا قمر نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی تھی جس نے ایک ہی ہفتے میں 1 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ کملی کیلئے ایسے وقت میں بزنس کرنا کافی مشکل تھا جبکہ ڈاکٹر اسٹرینج اور ٹاپ گن بھی سینیماگھروں میں لگی ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی اس فلم نے 1 کروڑ کا بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتیا پانڈے کی نیم عریاں لباس میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

ایک رپورٹ کے مطابق کملی کو بننے میں تقریبا 10 کروڑ کی لاگت آئی ہے، کملی کھوسٹ فلمز کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ثانیہ سعید، حمزہ خواجہ، نمرہ بوچہ، عمیر رانا، اور نئی اداکارہ ایمان شاہد شامل ہیں۔

صبا قمر اس سے قبل 2015 میں سرمد کھوسٹ کی فلم منٹو میں بھی کام کرچکی ہیں ۔

Related Posts