وزیر اعظم کی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنیکی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنیکی ہدایت
وزیر اعظم کی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کا مقصد معاشی مسائل پر قابو پانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکسز ختم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیر اعظم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی، سیاحت، فارما، ای کامرس اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا ہک ہم ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنائیں گے۔ ملک کی معیشت اور عوام کی فلاح و بہبود سیاسی عوامل سے بالاتر ہے۔ وفاقی وزراء بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے سے ملاقات کرنے والے امریکی بزنس کونسل کے وفد میں فوڈ پراسیسنگ، فارما، ای کامرس، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، ریٹیل سیکٹر، لاجسٹسک اور سپورٹس کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقعے پر شرکاء کاکہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ بجٹ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے حکام کو سرمایہ کاروں کے مسائل 7روزمیں حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

Related Posts