ہالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم جوکر کے سیکوئل پر کام شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم جوکر کے سیکوئل پر کام شروع
ہالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم جوکر کے سیکوئل پر کام شروع

ہالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم جوکر کے سیکوئل پر کام شروع ہوگیا ہے،جوکر بنیادی طورپر ایک ڈراما فلم ہے جس میں اسپیشل ایفیکٹس اور ایکشن کی بجائے کرداروں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ٹوڈ فلپس نے انسٹاگرام پر فلم کے حوالے سے پہلی تصدیق شائع کی کہ 2019 کے “جوکر” کا سیکوئل آگے بڑھ رہا ہے جس میں اسکرپٹ کا سرورق بھی شامل تھا ، جو فلپس اور سکاٹ سلور نے لکھا ہے ۔

اسی پوسٹ میں ، فلپس نے اسکرین پلے پڑھنے والے اسٹار جوکین فینکس کا شاٹ بھی شامل کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Todd Phillips (@toddphillips)

یہ بھی پڑھیں: انتیا پانڈے کی نیم عریاں لباس میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

قبل ازیں اکتوبر 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جوکر نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کما کر نئی تاریخ رقم کردی تھی کیونکہ یہ پہلی آر ریٹیڈ فلم ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ہولی وڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز نے معروف سپرہیرو بیٹ مین کے روایتی حریف جوکر کی زندگی پر مبنی اس فلم کو اکتوبر میں ریلیز کیا تھا اور اب اس نے لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں ایک ارب ڈالرز کمالیے ہیں، جبکہ ابھی تک اسے چین میں ریلیز بھی نہیں کیا گیا، جہاں یہ اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

آر ریٹیڈ ایسی فلموں کو کہا جاتا ہے جن میں تشدد یا بالغوں کا مواد زیادہ ہوتا ہے اور امریکا میں آر ریٹڈ فلموں کو 17 سال سے کم عمر افراد والدین یا بالغ سرپرست کے بغیر نہیں دیکھ سکتے،آسان الفاظ میں آر ریٹڈ فلمیں ایسی ہیں جو بنیادی طور پر بالغ افراد کے لیے مخصوص سمجھی جاسکتی ہیں۔

جواکوائین فیونکس نے جوکر کا مرکزی ادا کیا ہے جو ایک ذہنی طور پر بیمار تنہا شخص ہیں جو تشدد کے ذریعے شہرت حاصل کرتا ہے اور ناقدین نے اسے سراہا بھی تھا مگر امریکا میں اس فلم کی ریلیز کے موقع پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس سے لوگوں میں تشدد کے رجحان میں اضافہ ہوسکتا ہے اور پرتشدد واقعات پیش آسکتے ہیں۔

Related Posts