لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم انشااللہ پھر سے جیت جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے آج کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے تناظر میں دیا جس کے تحت انہوں نے یہ حکم دیا کہ پارٹی کی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ ہی نئے انتخاب کی ہدایت دی ہے، صرف 25 ارکان کے ووٹ مائنس کرکے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی، 25اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے سے نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








