شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کا طریقہ بتادیا۔
حالیہ دنوں میں ماہرہ خان کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے، جس میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ بتایا ہے، اداکارہ نے کہا کہ وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید کرنا شروع کردیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اِن دنوں اپنی آنے والی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر میں مصروف ہیں، قبل ازیں انہوں نے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے بات کی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نجی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیادہ پوسٹ نہیں کرتی، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو مجھ پر تنقید کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
کام کے محاذ پر، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ دونوں فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں کام کررہے ہیں جو اس عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پہلے 2021 میں ریلیز ہونے والی تھی۔ یہ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جو ایک بدنام پولیس اہلکار کی کہانی پر مبنی ہے، جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے۔