عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ہفتہ کو وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری کے لیے سمری ارسال کردی۔

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 10 سے 12 جولائی تک تین دن منانے کی تجویز دی ہے، سمری حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی گئی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ 10 جولائی (اتوار) کو منائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عید الاضحی، جسے قربانی کی عید بھی کہا جاتا ہے، مسلمانوں کی طرف سے منائی جانے والی دو عیدوں میں سے ایک ہے۔ یہ عید اسلامی سال ذی الحج کے مہینے کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔

Related Posts