نئی دہلی: لارنس بشنوئی نامی ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے 4لاکھ کی اسالٹ رائفل خریدی تاہم قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔
خاتون رپورٹر نے ریکارڈنگ کے دوران لڑکے کو تھپڑماردیا، ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بشنوئی نے راجستھان میں اپنے ساتھی سمپت نہرا سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے کو کہا تاہم سمپت نہرا سلمان خان کا نشانہ لگانے میں ناکام رہا۔
بعد ازاں لارنس بشنوئی نے دنیش فوجی نامی ایک شخص سے 4 لاکھ کی آر کے اسپرنگ رائفل کا آرڈر دیا اور ادائیگی ایک اور شخص انیل پانڈے کے ذریعے کی۔ یہی رائفل 2018 میں ایک ملزم ڈگر کے قبضے سے برآمد ہوئی تھی۔
گزشتہ ماہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان اور سلیم خان کا انجام بھی سدھو موسے والا جیسا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








