پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے ویڈیو پیغام شیئر کی گیا جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا پازیٹو واحد پازیٹیویٹی ہے جس پر میں خوش نہیں تاہم اس کے باوجود شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا ہے۔
اداکارہ نے اس دوران دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ انشاء اللہ میں جلد صحتیاب ہوکر کام پر واپس آؤں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








