آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ون  ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان اور بھارت میں صرف تین رینکنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ جس کے بعد بھارت تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر رہا۔

آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کا پانچواں، جنوبی افریقہ کا چھٹا اور بنگلہ دیش کا ساتواں نمبر رہا۔

سری لنکا کی ٹیم آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔

Related Posts