کراچی: انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 226 روپے سے تجاوز کرگیا۔
آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 52 پیسے مہنگا ہو کر 226 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں تقریباً سات روپے ہونے والا اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ تھا، جس کے بعد ایک ڈالر 222 روپے 10 پیسے کا فروخت ہوگیا تھا۔
حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








