لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل اراکین کے اغوا کے خدشات سے متعلق پی ٹی آئی کے رہنما سبطین خان اور زینب عمیرکی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔
عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ انتظامیہ کسی امیدوار کو فیور نہ دے تاکہ اراکین اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق بلاخوف و خطر ووٹ ڈال سکیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ارکان پنجاب اسمبلی کو تحفظ دینے اور پرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے سبطین خان اور زینب عمیر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے انتخاب سے قبل ہمارے اراکین کو اغوا کرلیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب صاف شفاف کرایا جائے، ہم چاہتے ہیں پولیس اورانتظامیہ آئین کے مطابق کردارادا کرے۔
مزید پڑھیں:حکومت کے تابوت میں آخری کیل رانا ثنا اللہ ٹھونکے گا، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








