لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل رانا ثنا اللہ ٹھونکے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نے دو بھائیوں کو لڑانے کی کوشش کی، ملکی معیشت ملکی سلامتی کا معاملہ بن چکی، آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیئے تو ڈالر 245 روپے تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے۔
اُنہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل جس ہنسی کیساتھ مفتا لگاتا ہے لعنت ہے، لاہوریوں نے تو اسحاق ڈار کی واپسی کی تاریخ دی ہوئی تھی،عقل کے اندھے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے، ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








