اگلے دو ماہ فرنس آئل اور ڈیزل امپورٹ نہیں کیا جائے گا، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان
حکومت کا لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ درآمدات کو کم کرلیا گیا ہے، روپے پر دباؤ پچھلے مہینے ہوئی 7 ارب ڈالر سے زیادہ کی امپورٹ کی ادائیگیوں کا ہے،اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں ٹھہراؤ آرہا ہے،ملک میں دو مہینے کا ڈیزل اور فرنس آئل موجود ہے، اگلے دو ماہ ڈیزل اور فرنس آئل امپورٹ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے گورنر اسٹیٹ بینک کو نامزد کردیں گے، اس مہینے کی درآمدات پچھلے مہینے سے کم ہیں، بینکوں میں ڈالر کی طلب کم ہوجائے گی،روپے کی گراوٹ میں قائم مقام گورنر کا کوئی ہاتھ نہیں، آئندہ ماہ روپے کی قدر بھی مستحکم ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت میں چل رہی ہے، خواجہ آصف نے بھی کہا تھا ہم اپنا سیاسی کیپیٹل ملک کی خاطر قربان کردیں گے، نواز شریف نے بھی اس بات کی تائید کی تھی،کابینہ میں بھی کوئی مجھے نہیں کہتا کہ مفتاح نے ہمیں مروایا۔

مزید پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اُنہوں نے کہا کہ کوشش ہے درآمدات کو کم سے کم اور برآمدات کو بڑھائیں،پچھلے مہینے 7.5 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئی تھیں، ڈالر پر دباؤ سیاسی بحران کی وجہ سے بھی ہے۔

Related Posts