سانتا فے: امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جس کیلئے مسلم کمیونٹی سے مدد لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس نے 51 سالہ محمد سیّد کو 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ جب ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو قتل سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔
نورا کشتی یا حقیقت، دلہا دلہن میں لڑائی، ویڈیو وائرل
نیو میکسیکو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مسلم کمیونٹی نے تعاون کیا۔ قتل کیے گئے چار مسلمان پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی تعلق رکھتے تھے۔حکام کے مطابق 2 مقتول پاکستانی جبکہ 2 افغان شہری تھے۔
پولیس قتل کے چاروں واقعات کی ایک ہی تناظر میں تفتیش کر رہی ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ چاروں مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج سے 3روز قبل اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے نیو میکسیکو میں 4 مسلمان شہریوں کے قتل پر افسوس اور غصہ ہے۔ ہم واقعے کی مکمل تفتیش کا انتظار کر رہے ہیں۔
I am angered and saddened by the horrific killings of four Muslim men in Albuquerque. While we await a full investigation, my prayers are with the victims’ families, and my Administration stands strongly with the Muslim community.
These hateful attacks have no place in America.
— President Biden (@POTUS) August 7, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








