یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا
یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا

اسٹاک ہوم: سویڈن میں تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کا دعویٰ بے نقاب کردیا۔ اپنے ایک ماضی کے بیان میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بعد دُنیا کو خوراک بھارت فراہم کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امن وتنازعات کے موضوع پر سویڈن کی اپسالہ یونیورسٹی میں تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ آج سے 4 ماہ قبل ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمنی میں بھارتی تارکینِ وطن کے سامنے کہا کہ بھارت دنیا کو کھلانے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 بھارتی پروفیسر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ نریندر مودی نے روس۔یوکرین جنگ کے بعد بھارت کی جانب سے دنیا کو خوراک فراہم کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اب بھارتی حکومت اپنے ملک کے باسیوں کو گندم فراہم کرنے کیلئے درآمدات پر عائد ٹیکس کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بے وقوفوں کو بے وقوف بنانے کیلئے کچھ نہیں کرنا پڑتا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلمان صحافی کی گرفتاری مودی سرکار کے گلے کا پھندا بن گئی، بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھارتی میڈیا کی چاپلوسیاں بھی بے نقاب کردیں۔

 پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں مسلم اقلیت کا استحصال زور و شور سے جاری ہے۔ بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے گستاخانہ بیان سامنے لانے والے مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر مودی سرکار پر 2ماہ قبل تنقید کی۔

 

Related Posts