اسٹاک ہوم: مسلمان صحافی کی گرفتاری مودی سرکار کے گلے کا پھندا بن گئی ہے، بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھارتی میڈیا کی چاپلوسیاں بھی بے نقاب کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں مسلم اقلیت کا استحصال زور و شور سے جاری ہے۔ بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے گستاخانہ بیان سامنے لانے والے مسلمان صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر مودی سرکار پر تنقید کی ہے۔
بھارت نے گستاخی کا معاملہ سامنے لانے والا مسلم صحافی گرفتار کر لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سویڈن کی اپسالہ یونیورسٹی میں امن و تصادم پر تحقیق کا مضمون پڑھانے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ نئے بھارت میں ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مذہبی جذبات ہوتے ہیں، 20 کروڑ مسلمانوں کے نہیں۔
In this New India, a fake Twitter account has religious feelings but 200 million Muslims don’t have!
— Ashok (@ashoswai) June 28, 2022
ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت میں اگر آپ نفرت پر مبنی تقریر یا قتلِ عام کریں تو آپ تو ہیرو بن جاتے ہیں لیکن اگر کوئی ان واقعات کو رپورٹ کرے تو اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
In this New India, if you do a genocide you become a hero but those who report it they get arrested; in this New India, if you give a hate speech you become a hero but those report it they get arrested!
— Ashok (@ashoswai) June 28, 2022
بھارتی میڈیا کی چاپلوسیاں بے نقاب کرتے ہوئے پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ انڈین میڈیا نے 2 روز تک شور مچایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی میں جی 7 اجلاس میں شریک ہورہے ہیں، لیکن مودی کو خوش آمدید نہ کہنے والا احتجاج بیان نہیں کیا۔
Indian Media gloated for two days over 'Modi attending the G7 meeting in Germany' as a guest but did not show the 'Modi Not Welcome' Protest! pic.twitter.com/Fu0FjkVXkX
— Ashok (@ashoswai) June 27, 2022
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ اگر بھارت میں ایک حقائق کو بے نقاب کرنے والے صحافی محمد زبیر کو ایک پرانے ٹویٹ پر گرفتار کر لیا جاتا ہے تو کسی کو اس پر حیرت کیوں ہو؟
Why is anyone surprised that they have arrested fact-checking journalist Mohammed Zubair over an old tweet? pic.twitter.com/Ch2qA6Fpmt
— Ashok (@ashoswai) June 27, 2022
گزشتہ روز بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مسلمان صحافی محمد زبیر کو مذہبی جذبات مجروح کرنے پر گرفتار کیا۔ مذہب صرف ان کا ہی ہے اور جذبات بھی ان ہی کے ہیں۔ بھارت میں کوئی محفوظ نہیں۔
They have arrested Mohammed Zubair for allegedly hurting religious sentiments. They only have religion, and they only have sentiments. No one is safe.
— Ashok (@ashoswai) June 27, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








